مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی رہنما بنگال میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریاست کو فسادات کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں اس مقصد میں کامیا ب ہونے نہیں دیا جائے گا۔
'قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا' انہوں نے کہاکہ تیلنی پاڑہ فسادات کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہیں کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جا ئے گا۔ کسی کو بھی ریاست کے پرُامن ماحول کو بگاڑنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ اور پولس افسرا کو انتظامیہ کو ہدایت دی کہ سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔مشکوک گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی جائے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ فرقہ پرستی پھیلانے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہگلی کے تیلنی پاڑہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔جس میں کئی درجن مکانات جلادئیے گئے ہیں۔
بنگال میں راشن کی تقسیم پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا کرنے کے دوران ممتا بنرجی بنرجی نے افسران سے کہا ہے کہ راشن کی تقسیم میں کسی قسم کی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترنمول کانگریس کی سربرایہ نے محکمہ صحت افسرا سے کہا کہ بارش کا موسم آرہا ہے۔اس درمیان ڈینگو کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے اس سے بھی نمٹنے کیلئے پہلے سے ہی تیاری کریں۔
دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کویڈ19سے زیادہ خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس پر قابو پالیں گے اور اس بیماری کی وجہ سے کاروباری زندگی روک نہیں سکتی ہے۔
اس وباء کے درمیان عام زندگی چلتی رہے گی ۔لوگوں کواس کے ساتھ ہی جینا ہوگا ۔آنے والے دنوں میں کوروناوائرس بھی عام بیماروں کی طرح لوگوں کے ساتھ چلتا رہے گا۔