اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بینک اور پوسٹ آفس این پی آ ر پر سروے کیسے کرسکتے ہیں؟' - وزیراعلیٰ ممتابنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ضلع انتظامیہ کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بینک اور پوسٹ آفس کیسے این پی آر سے متلق سروے کر سکتے ہیں۔ ان کے ملازمین کو گھر گھر جاکر لوگوں سے جانکاری حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔'

'بینک اور پوسٹ آفیس  این پی آ ر پرسروے کیسے کرسکتے ہیں'
'بینک اور پوسٹ آفیس این پی آ ر پرسروے کیسے کرسکتے ہیں'

By

Published : Feb 14, 2020, 6:14 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:36 AM IST

مغربی بنگال کے درگاپور میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'بینک اور پوسٹ آفس کیسے این آ ر پی سے متعلق سروے کر سکتے ہیں۔ ان کے ملازمین کو گھر گھر جاکر لوگوں سے جانکاری حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔'

'بینک اور پوسٹ آفیس این پی آ ر پرسروے کیسے کرسکتے ہیں'

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے جب این آ ر سی اور این پی آر کو نافذ نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔ ریاست کے کسی بھی اضلاع میں این آ ر سی اور این پی آ ر سے متعلو کسی بھی سروے کی جازت نہیں ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سروے کی اجازت نہیں ہے تو بینک اور پوسٹ آفیس کیوں اور کس طرح سے کیسے این پی آر سے متلق سروے کر سکتے ہیں۔

'بینک اور پوسٹ آفیس این پی آ ر پرسروے کیسے کرسکتے ہیں'

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ بینک اور پوسٹ آفیس کے ملازمین کیسے گھر گھر جا کر عام لوگوں سے این آرسی اور این پی آر سے متعلق سوال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں ضلع انتظامیہ کے تمام اعلیٰ افسران کی موجود گی میں یہ اعلان کرتی ہوں کہ این آر سی اور این پی آر سے متعلق کسی بھی سروے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اگر کوئی سروے کرتا ہے تو اس کے خلاف شکایت درج کی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ لوگوں کو دھوکے میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کو پتہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے سی اے اے ، این آ ر سی اور این پی آر نافذ نہ کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے تمام لوگوں کو بینک اور پوسٹ آفیس کے ملازمین کو اپنی تفصیلات نہ دینے کی ہدایت کرتی ہوں ۔ پوسٹ آفیس اور بینک کے ملازمین عام لوگوں کی تفصیلی معلومات کوغلط کام میں استعمال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے سی اےاے،این آرسی اور این پی آ ر کے خلاف مسلسل تحریک چلا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بعد ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں سی اے اے ، این آ ر سی اور این پی آ ر کےخلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔

اپوزیشن جماعتیں سی پی ایم ، سی پی آ ئی ایم سمیت تمام بایاں محاذ اور کانگر یس بھی نئے قانون کے خلاف سڑکوں پر اتر آ ئی ہیں۔

اس کے علاوہ دہلی کے شاہین باغ کی طرح کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں خواتین گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف مسلسل احتجاجی دھرنے میں بیٹھی ہوئیں۔ دھرنے میں بیٹھنے والی خواتین کا کسیبھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details