کولکاتا پریس کلب کے سالانہ جلسے کو خطاب کر تے ہوئے ممتا بنر جی نے کہا کہ صحافی ہی صحافت کو زندہ رکھنے میں اہم رول ادا کر تے ہیں۔ کسی اخبار یا نیوز چینل کے ملک اور ایڈیٹر سے کہیں زیادہ صحافی اہم ہو تے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صحافی اگر ایماندار ہوئے تو سماج سے برائیوں کو دور کرنا اور بھی آسان ہو جا تا ہے۔ صحافی سماج کا آ ئینہ ہو تے ہیں ۔ انہیں اگر پوری آزادی سے کے ساتھ کام کرننے کی آزادی مل جائے تو وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔ ان کی قلم میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ مضبوط سے مضبوط حکومت بھی گراسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مگر صحافیوں کی زندگی مشکل سے کٹتی ہے۔ یما نداری سے کام کرنے کے باوجود صحافی اور ان کے خاندان کوزندگی میں متعدد چیلنجیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔