مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی عوام سے رابطہ بڑھانے کے لئے ہر روز کچھ نہ کچھ غیر معمولی اقدامات کر رہی ہیں کبھی اچانک بستی کا دورہ کرکے لوگوں سے ان کے مسائل پوچھ رہی ہیں تو کبھی فٹ پاتھ پر دکان میں خود ہی چائے بنا کر پی رہی ہیں۔
دیگھا سے واپسی کے دوران دتا پور میں راستے میں ایک چائے کی دکان پر انہوں نے رک کر چائے بنائی اور اپنے ساتھی وزرا کو بھی چائے پلائی۔
دیگھا سے واپسی کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جب دتا پور علاقے میں رک کر مقامی لوگوں سے باتیں کرنے لگیں دیکھتے ہی دیکھتے دکان کے آس پاس ہجوم اکٹھا ہو گئی۔