مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے عظیم فٹبالر پی کے بنرجی کی موت پررنج و غم ظاہر کیا ہے اور ان کے خاندان کے تئیں اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پی کے بنرجی کے انتقال پر ممتا کی تعزیت ممتا بنرجی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی کے بنرجی کے انتقال سے بھارتی کھیلوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ پی کے بنرجی نے ہمیشہ سے ہی بھارتی فٹبال کو کامیابیوں کی بلندیوں پر دکھنا چا ہتے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سابق فٹبالر نے بھارتی فٹبال کے لئے ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے۔ اسے کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل اور سیکرٹری جنرل کشل داس نے بنرجی کے انتقال پر گہرا غم کا اظہار کیا ہے۔
پی کے بنرجی کے انتقال پر ممتا کی تعزیت اے آئی ایف ایف کے نئی دہلی کے دوارکا واقع ہیڈکوارٹر فٹ بال ہاؤس میں اے آئی ایف ایف کا پرچم بنرجی کے اعزاز میں جھکا دیا گیا ہے۔ کرکٹ آئیکن سچن تندولکر نے پی کے بنرجی کے انتقال پر ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کے پردیپ کمار بنرجی کا جمعہ کو طویل علالت کے بعد 83سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
پی کے بنرجی کے انتقال پر ممتا کی تعزیت ان کے پسماندگان میں دوبیٹیوں پولا اور پرنا ہیں جو مشہور ماہرین تعلیم ہیں اور ان کے چھوٹے بیٹے پرسون بنرجی ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ دونوں بھائی بھارتی فٹبال ٹیم کی جانب سے کئی میچ کھیل چکے ہیں۔
پردیپ کماربنرجی کی کپتانی کے دور کو بھارتی فٹ بال کا گولڈن دور کہا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے انڈیا ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔