ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے سی آر پی ایف جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔
ممتا نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں شدت پسندانہ حملہ ہوا تھا ، جس میں 40 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
ممتا نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا یہ حملہ جموں سرینگر شاہراہ پر سی آر پی ایف کے قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا تھا۔ محترمہ بنرجی نے ٹویٹ کیا’’ 2019 میں آج ہی کے دن پلوامہ میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کو دل سے یادکرتی ہوں۔‘
ممتا نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا ‘ ہم اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کرتے ہیں۔ جئے ہند۔