جولائی میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے امکانات کو بریک لگاتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال میں جولائی میں اسکولوں کے کھلنے کا امکان نہیں ہے۔
اس سے قبل ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا تھا کہ جولائی میں تعلیمی سلسلے بحال ہوسکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گی۔
ریاستی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ جولائی میں اسکو ل کھلنے سے والدین اپنے بچوں کی صحت کے تئیں فکر مند ہوجائیں گے۔اس لئے جولائی میں اسکول نہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔