کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جی ایس ٹی کو روکنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت مختلف شعبوں میں ریاست کے واجبات کا تصفیہ نہیں کرتی ہے تو وہ مرکزی حکومت کو ریاست سے بھی جی ایس ٹی وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔West Bengal CM Mamata Banerjee On GST
وزیر اعلی نے برسا منڈا کی سالگرہ کے موقع پر جھارگرام میں ایک میٹنگ میں شرکت کی۔ ممتا کے جھاڑگرام کے دورے کا بنیادی مقصد پنچایت انتخابات سے پہلے جنگل محل میں رہنے والے قبائلی برادری کے دل جیتنا ہے۔
جھاڑگرام میں میٹنگ سے وزیر اعلیٰ نے مرکز کی محرومیوں پر بات کی۔ جنگل محل کے بڑے حصے کے لوگ سو دن کے کام جیسی سماجی اسکیموں پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کی رقم روک دی ہے۔ جھاڑگرام میں میٹنگ سے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس سے قبل میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے اور واجب الادا رقم کی درخواست کی ہے۔اب میں کیا کروں ، انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کےلئے مرکزی حکومت فنڈ نہیں دے رہی ہے۔