نئی دہلی:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 20 منٹ تک ریاستی حکومت کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق اپنے مطالبے رکھے۔ اس موقعے پر ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان بشمول ابھیشیک بنرجی وفد میں شامل تھے۔ یہ ملاقات بیس منٹ تک جاری رہی۔ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے میڈیا اہلکاروں سے بات کی۔
بدھ کی صبح جیسے ہی ترنمول کا وفد نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں وزیر اعظم کے دفتر سے متصل میٹنگ روم میں پہنچاوزیر اعظم کمرے میں داخل ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ کی خیریت دریافت کی۔ خیال رہے کہ پنچایات انتخابات کی مہم کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں ممتا بنرجی زخمی ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد گزشتہ ستمبر میں اسپین کے دورے کے دوران ان کی ٹانگ میں دوبارہ چوٹ آئی تھی۔ گزشتہ 24 ستمبر کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں ان کے پائوں کی سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ممتا ایک ماہ سے زیادہ گھر میں ہی آرام کیااور گھر سے ہی انتظامی امور کو انجام دیا ۔درگا پوجا کے پنڈال کو بھی انہوں نے ورچوئل افتتاح کیا ۔درگاپوجا کے کارنیول میں حصہ لیا ۔اس کے بعد سے ہی وہ دفتر لگاتار جارہی ہیں ۔