وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ جب تک متاثرین کے لئے گھر کا انتظام نہیں کیا جاتا اس وقت تک ان لوگوں کو اسکول میں تمام سہولیات کے ساتھ رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو پہلے ہی کی طرح گھر بنا کر دینے کی کوشش کی جائے گی تا کہ اس موقع پر کسی کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
باگ بازار آتشزدگی کے متاثرین سے ممتا بنرجی کی ملاقات - فرہاد حکیم
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے باگ بازار آتشزدگی سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلی ممتا بنرجی کی متاثرین سے ملاقات
وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت مشکل گھڑی میں عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہہے۔
وزیر شہری ترقیاتی فرہاد حکیم نے متاثرین کے کیمپ کے انعقاد کا انتظام کیا تاکہ سردی کے موسم میں انہیں کسی بھی قسم کی کوئی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب باگ بازار کی بستی میں بھیانک آتشزدگی کے واقعے میں درجنوں جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گیی تھی۔
سینکڑوں لوگ سردی کے موسم میں کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے پر مجبور ہو گئے