ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے عوام کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ٹول فری نمبر جاری کیا ہے۔
ٹول فری نمبر کے ذریعہ کوئی بھی فون کرکے وزیر اعلیٰ کے براہ راست اپنے مسائل پیش کر سکتا ہے اس کے علاوہ مفید مشورے بھی دے سکتا ہے آج کولکاتا کے نذرل منچ میں پارٹی کے ایم ایل اے کے ساتھ ممتا بنرجی نے پارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے میٹنگ بلائی تھی ۔