اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee جی 20 میٹنگ کے دوران صدر کے عشائیہ کی دعوت میں شرکت کے لئے ممتابنرجی دہلی روانہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہفتہ کو جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر دروپدی مرمو کے عشائیے کی دعوت میں شرکت کرنے کے لئے دہلی رواںہ ہوگئیں۔

جی 20 میٹنگ کے دوران صدر کے عشائیہ کی دعوت میں شرکت ممتابنرجی دہلی روانہ
جی 20 میٹنگ کے دوران صدر کے عشائیہ کی دعوت میں شرکت ممتابنرجی دہلی روانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 6:09 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی جمعہ کی دوپہر نئی دہلی کے لیے روانہ ہو گئیں۔ امکان ہے کہ وہ اس سربراہی اجلاس کے دوران بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کرسکتی ہیں، جن کے ساتھ ان کے انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں۔

وہ اتوار کو کولکتہ واپس لوٹ جائیں گی اور پھر 12 ستمبر کو اسپین کا دورہ کریں گی، جہاں وہ کئی صنعتی رہنماؤں کے ساتھ مغربی بنگال میں سرمایہ کاری کے لیے موزوں ریاست کے طور پر پیش کرنے کے لیے ایک روڈ شو کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد 21-22 اکتوبر کو کولکتہ میں کیا جائے گا۔ ریاست جغرافیائی فوائد، فعال حکومتی پالیسیوں، ہنر مند انسانی وسائل اور متحرک کاروباری ماحول کے امتزاج کے ساتھ ملک کی اقتصادی ترقی کی کہانی میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر ابھری ہے۔ مغربی بنگال چمڑے کے 12 فیصد اور لوہے اور اسٹیل کی 10 فیصد برآمدات کے ساتھ ملک کے سرکردہ برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:West Bengal Day پہلا بیساکھ کو یوم بنگال کے طور پر منایا جائے گا، ممتابنرجی

ایم ایس ایم ای صنعت کی اہم بنیاد ہیں اور ریاست میں ملک میں ایم ایس ایم ای کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے (تقریباً 90 لاکھ یونٹ)، جو ہندوستان کے ایم ایس ایم ای کا 14 فیصد بنتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details