اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2020, 1:29 PM IST

ETV Bharat / state

وزیراعظم سے خصوصی مالی پیکج کا مطالبہ

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزیراعظم نریندرمودی سے ریاست مغربی بنگال کے لئے خصوصی پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم سے خصوصی مالی پیکج دینے کا مطالبہ
وزیر اعظم سے خصوصی مالی پیکج دینے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جی ڈی پی میں گراوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست کی معیشت کو سخت نقصان پہنچا ہے اس لئے ریاست کی مالی مدد کی جائے۔

لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافے کے سوال پر ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ انسانی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔ کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی جائے اور اسے مکمل طور پر سیل کیا جائے۔

وزیر اعظم سے خصوصی مالی پیکج دینے کا مطالبہ

بیشترریاستوں کے وزرائے اعلیٰ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافے پر متفق نظر آئے کیوں کہ لاک ڈاؤن اچانک ختم کئے جانے کی وجہ سے وائرس دوسرے مقامات پر پھیل سکتا ہے۔ اڑیسہ، پنجاب اور راجستھان نے پہلے ہی لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگال کے سات اضلاع میں کئی مقامات کو ہاٹ سپاٹ کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔ ان میں کلکتہ، شمالی بنگال میں کالمپونگ، مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، ہاؤڑا، ندیا ضلع اس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے مریض پائے جائیں گے ان علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ کیا جائے گا۔

جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا جائے ان علاقوں میں انتظامیہ گھر میں اشیائے خورد و نوش سمیت ضروری سامان مہیا کرائے گا۔ باہر سے بھی کسی کو بھی ان علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ہے۔ اگر ہاٹ اسپاٹ قرار دئیے گئے علاقوں میں داخل ہونا ضروری ہے تو اس کیلئے انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پینڈیمک ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

کل مغربی بنگال میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 12مریض سامنے آئے تھے۔ جبکہ ریاستی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق بنگال میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہے۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر علاقوں کی نشاندہی کیلئے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔

مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر 10مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ کلکتہ، ہاؤڑہ، ندیا، شمالی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی ہور اور شمالی بنگال کے کالمپونگ کے نو مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان علاقوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ کے مطابق جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے ان علاقوں کا چودہ دنوں تک محاصرہ کیا جائے گا اور ان علاقوں سے نہ کسی کو باہر جانے کی اجازت ہوگی اور نہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details