کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہندوستانی فٹبال ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے اس کے لئے دعا کرتی ہوں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو ایس اے ایف ایف چیمپئن شپ 2023 کا خطاب جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے کویت کو ہرا کر نویں بار خطاب جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا! ہمارے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد۔
دوسری طرف مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا کہ بلیو ٹائیگرز کو مبارک ہو کہ انہوں نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور کویت کے ساتھ فائنل میں اس طرح کے سنسنی خیز مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ آٹھویں بار SAFF چیمپئن شپ جیت لی۔