اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے یوم آئین کی مبارک باد پیش کی - سماجی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے یوم آئین کے موقع پر ڈاکٹرامبیڈکراور بھارت کی آئین کی تشکیل میں ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

ممتا بنرجی نے یوم آئین کی مبارک باد پیش کی
ممتا بنرجی نے یوم آئین کی مبارک باد پیش کی

By

Published : Nov 26, 2019, 5:42 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سماجی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر اور آئین ساز اسمبلی نے ہمیں ایک عظیم جمہوریت دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماراآئین سوشلسٹ،سیکولر اور ڈیموکریٹک ، ریپبلک ،جسٹس،لیبرٹی کے مساوی پرمبنی ہے۔ہمیں ہرحال میں اس کا احترام کرناچاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں یوم آئین کی تمام بتاؤں پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ آئین کے ایک ایک الفاظ پرعمل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی ۔ اس سے ہی ہمیں حوصلہ ملے گا۔

ممتابنرجی کے مطابق عظیم شخصیات نے برسوں کی محنت کے بعد آئین بنائی تھیں۔ ہمیں ان کی خدمات اور کوششوں کوسراہانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ26 نومبرکوملک بھر میں یوم آئین کے طور پرمنایاجاسکتاہے۔

چھبیس نومبر 1949کو آئین ساز اسمبلی کی تشکیل دی گئی تھی۔ جو26جنوری 1950سے نافذ ہوگیا۔

حکومت ہند نے 19نومبر 2015کو نوٹی فیکشن جاری کرتے ہوئے 26نومبر کو ملک بھر میں یوم آئین منانے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details