اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتابنرجی کی ایسٹ بنگال کو مبارک باد - ایسٹ بنگال

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایسٹ بنگال  کلب کو ایک صدی مکمل ہونے پر مارکباد پیش کی ہے۔ بھارت کاشہرہ آفاق فٹبال کلب ایسٹ بنگال سوبرس مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کررہا ہے۔

ممتابنرجی کی ایسٹ بنگال کو مبارک باد

By

Published : Aug 1, 2019, 7:48 PM IST

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنے پیغا م میں ایسٹ بنگال کے سابق وموجودہ کھلاڑیوں، عہدیداراور ایسٹ بنگال کے شیدائیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ایسٹ بنگال ایف سی نے سوسال مکمل کرلیے ہیں،فٹ بال کے فروغ میں ایسٹ بنگال نے کلیدی کردار اداکیا ہے۔

ایسٹ بنگال فٹ بال کل کو یکم اگست 1920میں مشہور صنعت کار سریش چندرا چودھری نے قائم کیا تھا۔ا س کے بانیوں میں سے زیادہ ترافراد کا تعلق ایسٹ بنگا ل(بنگلہ دیش سے تھا)۔

میگھالیہ کے گورنر تتاگت رائے نے منگل کو ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی بنگال میں رہ کر ایسٹ بنگال فٹ بال کلب کا جشن کس طرح سے منایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسٹ بنگال فٹ بال کلب اپنے تاسیس کا سوسال مکمل ہونے پر جشن منارہا ہے۔یہ تعجب خیز ہے کہ ایسٹ بنگال کے شیدائی اور عہدیدار بنگال میں رہ ایسٹ بنگال کا جشن منارہے ہیں۔

تتاگت رائے کے ٹوئیٹ کی چوطرفہ مذمت ہونے کے بعد ایک بارپھر تتاگت رائے نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری بات کو نہیں سمجھنے کی وجہ سے لوگ مجھے بربھلا کہہ رہے ہیں،یہ وہ لوگ جنہوں نے ایسٹ بنگال کی تاریخ کو فراموش کردیا ہے۔ہم تو اس بات کی حامی ہیں کہ ایسٹ بنگال کلکتہ میں قائم ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صرف ہندو ہونے کی وجہ سے ہمیں ایسٹ بنگال سے نکال دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے فیس بک پیغام میں لکھا ہے کہ لال اور گولڈ کلر کی جرسی والے ایسٹ بنگال کے لاکھوں شیدائی ہیں اور یہ کلب بنگال کیلئے باعث افتخار ہیں۔اس فٹ بال کلب سے ملک کے لیجنڈری و عظیم کھلاڑی وابستہ رہے ہیں۔گزشتہ سو سالوں میں کلب نے کئی اہم ٹورنامنٹوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔یہ وقت ایسٹ بنگال کے شیدائیوں اور ہم سب کیلئے پیارومحبت کے ساتھ جشن منانے کا ہے۔

اس موقع پر میں ایسٹ بنگال سے وابستہ ہرایک شخص مبارک باد پیش کرتی ہوں اورا مید ہے کہ ایسٹ بنگال اسی طرح مستقبل میں بھی اہم معرکے سر کرتی رہے گی اور فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details