وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سعید احمد کی اہلیہ خلقت شائق کو خط بھی لکھ کر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سعید احمد اپنے بے لوث خدمت کے لئے پورے محکمے میں مقبول تھے۔ساتھ وہ مندر بازار کے عام لوگوں میں بھی کافی مقبول تھے۔امفان طوفان اور کوورونا وائرس کے دور میں ان کی کارکردگی نے سب کو بہت متاثر کیا تھا۔
مغربی بنگال میں کووڈ 19 کی وجہ سے انتقال کرنے والے جنوبی 24 پرگنہ کے مندر بازار کے بلاک ڈیویلپمینٹ افسر سعید احمد کی موت نے محکمے کے علاوہ مندر بازار کے عام لوگوں کو بھی رنجیدہ کر دیا ہے۔
بحیثیت بلاک ڈیویلپمینٹ افسر سعید احمد کی کارکردگی سے سب بہت متاثر تھے۔اس کے علاوہ امفان طوفان کے دوران انہوں نے جس طرح ایمانداری اور زمہ داری کے ساتھ راحت رسانی کا کام کیا تھا۔وہ پورے محکمے کے علاوہ مندر بازار کے عام لوگوں میں بھی کافی مقبول ہو گئے تھے۔یہی وجہ ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی ان کی موت پر شدید غم کا اظہارکیا ہے۔