کولکاتا:مغربی بنگال کے ضلع شمالی24 پرگنہ کے سندیش کھالی کے ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی راشن کرپشن معاملے میں چھاپہ مارنے ان کے گھر گئی تھی تو ای ڈی کی ٹیم کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔مشتعل ہجوم نے ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کردیا ۔جس میں تین افسران شدید زخمی ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد سے ہی ریاست میں سیاست سرگرم ہے ۔مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی کے درمیان شاہجہان گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہو گئے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ شاہجہاں کے اشارے پر ہی ان کے حامیوں نے ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کیا ۔یہ حملہ منصوبہ بند تھا۔جمعرات کو صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ جہاں کے خلاف جانچ جاری ہے اور اس معاملے میں وہ کچھ زیاہ نہیں بول سکتی ہیں ۔
سندیش کھالی کے واقعے کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس تنقیدوں کی زد میں ہے۔اپوزیشن جماعتیں ترنمول کانگریس پر حملہ آور ہیں ۔ ہائی کورٹ نے جمعرات کو ای ڈی کے خلاف داخل کی گئی جوابی ایف آئی آر پر روک لگا دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نےکہاکہ پولس فی الحال ای ڈی کے خلاف تحقیقات نہیں کر سکتی ہے۔پولس سے ایف آئی آر کی کاپی طلب کی گئی ہے ۔