اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہر سنیچر اور اتوار کو دیگھا میں ثقافتی پروگرا م کا انعقاد'

ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ہر سنچیراور اتوار کو دیگھا کے سمندر کے کنارے ثقافتی تقریب منقید کرنے کا اعلان کیا۔

'ہر سنیچر اور اتوار کو دیگھا میں ثقافتی پروگرا م کا انعقاد'
'ہر سنیچر اور اتوار کو دیگھا میں ثقافتی پروگرا م کا انعقاد'

By

Published : Dec 12, 2019, 10:53 PM IST

مغربی بنگال کے ساحلی شہر دیگھا میں سیاحوں کو راغب کرنے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر اور اتوار کو ساحل سمندر پر ثقافتی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بنگال بزنس کنکلیوکے دوسرے دن اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت بنگال میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

'ہر سنیچر اور اتوار کو دیگھا میں ثقافتی پروگرا م کا انعقاد'

انہوں نے کہا کہ دیگھا میں ساحل سمندر پر سنیچر اور اتوار کو ثقافتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیگھا کو مختلف انداز میں پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے ہم اقدامات کیے جارہے ہیں ا ور گزشتہ 8سالوں میں چھوٹی صنعتوں میں بنگال نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس سیکٹر میں 4بلین روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صنعت کو فروغ دینے کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی خراب معیشت کا بنگال پر اثر نہیں پڑا ہے۔انہوں نے کل افتتاحی تقریب میں کہا تھا کہ بنگال میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details