اردو

urdu

ETV Bharat / state

یکم جنوری کو ریاست بھر میں یوم شہری حقوق منایا جائے گا - کولکاتا شہر

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مسلسل احتجاج اور تحریک کے دوران وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری کو ریاست بھر میں شہری حقوق دن کے طور پر منایا جائے گا۔

یکم جنوری کو ریاست بھر یوم شہری حقوق منایا جائے گا
یکم جنوری کو ریاست بھر یوم شہری حقوق منایا جائے گا

By

Published : Dec 20, 2019, 11:04 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سوموار سے ہی کولکاتا شہر کے مختلف علاقوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک کی قیادت کررہی ہیں۔

آج پارک سرکس میدان میں احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جولوگ اپنے متعلق دستاویز پیش نہیں کرپارہے ہیں وہ پورے ملک کو لائن میں لگانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوگا۔ملک کو مذہبی خطوط پر جو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ کامیاب نہیں ہوگی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے سوموار کو مرکزی کولکاتا کے امبڈیکر مورتی سے جوڑا سانکو، منگل کو جادو پور سے اور بدھ کو ہوڑہ میدان سے جلوس کی قیادت کی تھی۔

جمعرات کو دھرم تلہ کے رانی راش منی روڈ پر ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کیا تھا اور آج پارک سرکس میدان میں تھیں۔

ممتا بنرجی نے اشارہ دیا ہے کہ یہ تحرک اضلاع اور دیہی علاقوں میں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے پارٹی ورکروں اور لیڈروں کو اس کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

اس ہفتے سے ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف شدیدمظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان کی قیادت میں مغربین بنگال کے عوام بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں پرُتشدد مظاہروں کا سلسلہ جا ری ہے ۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کےبعد ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاج کے دوران لوگوں نے ریلوے سمیت دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مسلسل احتجاج کے سبب مشرقی ریلوے نے ہوڑہ اور سیالدہ سے روانہ ہونےو الی متعدد ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔مسافروں کو سیالدہ اور ہوڑہ اسٹیشن پرقیام کرنا پڑرہاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details