مغربی بنگال میں آئندہ سال2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ابھی مہم شروع کردی ہے۔اپوزیشن ہارٹیوں کی تمام حرکتوں پر گہری نظررکھی ہوئی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مالدہ ضلع میں اعلیٰ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ کی پھٹکار لگاتے ہوئے کہاکہ بیرونی ریاستوں کی سیاسی جماعت کو مالدہ میں احتجاج کرنے کی اجازت کیوں دی۔
انہوں نے کہاکہ جھارکھنڈکی سیاسی جماعت کومغربی بنگال داخل ہونے کے لیے سکرٹریٹ بلڈنگ سے رابطہ کرناپڑتاہے۔مالدہ ضلع مغربی بنگال سے باہر نہیں ہے۔
ممتابنرجی کاکہنا ہے کہ جھارکھنڈ کی ایک سیاسی جماعت نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے بلکہ مالدہ کے ٹاون میں احتجاج کرتی ہے۔ انہیں احتجاج کرنے کی اجازت کسی نے دی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس سپرٹینڈپر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بیرونی ریاستوں کی سیاسی جماعت کو اس طرح کی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے ریاست کی سالمیت پرسوال اٹھنے لگے گا۔