مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ صورت حال اب بھی سنگین ہے مگر کاروبارزندگی بھی چلنی ضروری ہے اس لئے مشروط شادی کی تقریبات کے انعقاد کی اجازت ہے۔25افراد جمع ہوسکتے ہیں اور شادی کی تقریبات کی صفائی اورسنیٹائزکرنا لازمی ہوگا اور ہر ایک شرکاء کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ 10 جون تک ملک کی دیگر ریاستوں سے اور بھی بہت سی ٹرینیں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں سے مجموعی طور پر 11 لاکھ سے زاید افراد یہاں آرہے ہیں ایسے میں احتیاط کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔گذشتہ ہفتے مرکزی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن 30 جون تک جاری رہے گا۔
تاہم لاک ڈاؤن ہر چیز بند نہیں ہوگی۔ مرحلہ وار لاک ڈاؤن ختم کیا جائے گا۔ سرکاری و پرائیوٹ دفاتر کے ساتھ ریستوران، شاپنگ مالز اور عبادت گاہوں کو کچھ شرطوں کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔