اردو

urdu

ETV Bharat / state

'طوفان متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کے کام میں کوئی سیاست نہ کریں'

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج انتظامیہ کی میٹنگ میں سرکاری اہلکاروں کو ہدایت دی کہ طوفان متاثرہ علاقوں میں سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام کریں ۔

'طوفان متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کے کام میں کوئی سیاست نہ کریں'

By

Published : Nov 14, 2019, 6:42 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج نبنو میں انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں گزشتہ دنوں آئے بلبل طوفان کے بعد راحت رسانی کا طرح کی جائے اس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سرکاری عملہ کو ہدایت دی کہ راحت رسانی کے کام میں کسی طرح کی کوتاہی نہ ہو اور نہ ہی سیاست ہو۔

ایسا نہ کہ کوئی دوسری جماعت کا حامی ہے تو اس کو راحت نہ پہنچائی جائے انہوں نے کہا کہ بلبل طوفان کے سبب 9 افراد کہ موت ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں کا مرکزی حکومت کی ایک ٹیم جائزہ لینے جائے گی ۔مرکزی نے مالی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہماری حکومت کی جانب سے پیشگی اقدامات کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جان بچائی جا سکی ہے۔ 15لاکھ ہیکٹر زمین کی کاشت کو نقصان پہنچا ہے اسی لئے طوفان متاثرین کو راحت رسانی پہنچانے کے کام میں کسی طرح کی سیاست نہ کریں تمام دفاتر آپسی تعاون سے کام کریں تاکہ تمام لوگوں تک راحت رسانی پہنچ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلبل طوفان کی وجہ بہت بڑا مالی نقصان ہوا ہے انہوں سب کو ہدایت دی کہ یہ وقت لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے نہ سیاست کرنے کا سب کچھ بھول کر لوگوں کی مدد کریں ۔


:

ABOUT THE AUTHOR

...view details