اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال: ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ

ویسٹ بنگال کلینکل اسٹیبلیشمنٹ نے تہواروں کے موسم کے دوران ہسپتالوں میں آئی سی یو یونٹ میں زیادہ سے زیادہ بیڈ کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگال: ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ
بنگال: ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ

By

Published : Nov 8, 2020, 12:34 PM IST

مغربی بنگال کی طبی تنظیم ویسٹ بنگال کلینکل اسٹیبلیشمنٹ ریگولیٹرز کمیشن نے ہسپتالوں کے آئی سی یو میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا.

مغربی بنگال کی طبی تنظیم ویسٹ بنگال کلینکل اسٹیبلیشمنٹ ریگولیٹرز کمیشن کے مطابق ریاست میں ان دنوں تہواروں کا موسم ہے. تہواروں کے موسم کے دوران بازاروں میں غیر معنولی بھیڑ امڈ رہی ہے. اس سے بیماروں کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں تک کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد یومیہ چار ہزار سے بھی کم ہو چکی تھی لیکن اس میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے.

ادارے کا کہنا ہے کہ جس طرح سے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے.اس پر جلد سے جلد قابو پانے کی ضرورت ہے ورنہ نتیجہ اور برا ہو سکتا ہے.

انہوں نے حالات کے مدنظر ریاست کے تمام ہسپتالوں کے آئی سی یو یونٹ میں بیڈز کی تعداد میں جلد سے جلد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ ہوگئی ہے. اس کے علاوہ اس وباء سے اب تک سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں.

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ چار ہزار کے قریب نئے معاملے سامنے آتے ہیں .

ABOUT THE AUTHOR

...view details