مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ہیں اور وہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کو لے کر ملک کے موجودہ حالات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ریاستی الیکشن نے اشارہ دیا ہے کہ کارپوریشن انتخابات کو موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس کا حمتی فیصلہ اگلی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا ۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کمیشن نے پریس کانفرنس میں اشارہ دیا ہے کہ کورو نا وائرس کا خوف چوں کہ اس وقت پوری دنیا پر حاوی ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی و ریاستی حکومتوں نے اجتماعات اورپروگرام سے منع کردیا ہے۔ سیاسی جماعتوںنے بھی کلکتہ کارپوریشن سمیت دیگر میونسپلٹیوں کے انتخابات موخرکرنے کی سفارش کی ہے اس لئے ہم نے اگلی میٹنگ میں جائزہ لینے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔