مغربی بنگال کے چیف سکریٹری الاپن بنرجی اور بس مالکان کے درمیان بس کے کرائے کو لے کر ایک اہم میٹنگ ہوئی۔چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان بس کرائے سمیت متعدد مطالبات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں کے درمیان گھنٹوں تک بات چیت جاری رہی۔لیکن کئی گھنٹوں تک بات چیت ہونے کے باوجود کسی بھی مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا، جس پر بس مالکان نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مغربی بنگال: چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان میٹنگ ناکام - مغربی بنگال بس کرائے میں اضافہ
مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان کرائے میں اضافے کو لے کر ہونے والی میٹنگ ناکام ہو گئی ہے، جس سے اب ریاست میں بس ہڑتال کا خدشہ ہے۔
مغربی بنگال: چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان میٹنگ ناکام
واضح رہے کہ منی بس اور بس مالکان گزشتہ چند مہینوں سے بس کے کرائے میں اضافے کو لے کر حکومت پر مسلسل دباؤ بنائے ہوئے ہیں۔