اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا نے تجسوی یادو کو سالگرہ پر مبارکباد دی - مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نےبہار کے سابق ناءب وزیراعلیٰ اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماتجسوی یادوکوسنچرکے روز سالگرہ پر دل کی فہراءیوں سے مبارکباد دی ہے۔

متا نے تجسوی یادو کو سالگرہ پر مبارکباد دی

By

Published : Nov 9, 2019, 1:49 PM IST

مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تجسوسی یادو ملک کا ابھرتا ہوا سیاسی رہنما ہیں۔ سیاست میں ان کا مستقبل روشن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کے سالگرہ پر انہیں دل کی گہراءیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہیں کولکاتا آنے کی بھی دعوت دیتی ہوں۔نوجوان سیاسی رہنما ہیں ۔نوجوانوں میں ان کی گرفت مضبوط ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ میں یادو خاندان کو برسوں سے جانتی ہوں۔یادو خاندان سے اچھے تعلقات ہیں۔کسی کے کہنے اور دباو کی وجہ سے ہم اپنے تعلقات کو خراب نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تجسوی یادو مستقبل میں سیاست کی دنیا میں کامیاب رہنما ہوںں گے۔ وہ ایک بارپھر بہار کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔

دوسر ی طرف گزشتہ روزوزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سابق ناءب وزیر اعظم لال کشن اڈوانی کوان کی 92 ویں سالگرہ پر مبارکباد ی تھی۔

انہوں نے ٹویٹ کرکے کہاتھا کہ دعاکر تاہوں کہ ان کی صحت اچھی اور زندگی خوشحال رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details