اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی کمارا سوامی سے بات چیت - وزیراعلیٰ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان وزیراعلیٰ کمارسوامی سے ٹیلی فون پر ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ممتا بنرجی کی وزیر اعلیٰ کمارا سوامی سے ٹیلی فونک گفتگو

By

Published : Jul 11, 2019, 7:50 PM IST


کرناٹک میں جاری سیاسی ڈرامہ بازی کے دوران وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی سے فون پر بات چیت کرکے اخلاقی حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں ترنمول کانگریس ان کی حمایت کرے گی۔

خیال رہے کہ کانگریس اور جنتادل سیکولر کے ممبران اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد کرناٹک حکومت بحران میں آگئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں گاندھی جی موتی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کرناٹک اور گوار میں جمہوریت کا قتل کررہی ہے۔

اس احتجاج میں سماجوادی پارٹی، سی پی آئی لیڈر اور آرجے ڈی کے ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔

دوسری طرف ممتابنر جی نے بی جے پی کے خلاف ایک انچ زمین چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ہر محاذ پر بی جے پی کو شکست دینے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے میں مصروف ہیں وہیں۔

آج ہی پانچ کونسلروں نے دوبارہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی ترنمول بھون میں آج ممتا بنرجی کی سربراہی میں پارٹی کے راہنماؤں کے ساتھ میٹنگ ہوئی جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو چند اہم ہدایات جاری کئے ہیں۔

انہوں پارٹی کے راہنماؤں سے کہا کہ وہ لوگ علاقے کی خبر رکھیں ہر اسمبلی حلقہ میں چار افراد کی ایک ٹیم بنانے کی ہدایت دی جس میں دو بوتھ سطح کے ورکر ہوں گے ایک ضلع سطح کا لیڈر اور ایک سوشل میڈیا کا ذمہ دار ہوگ۔

وہ لوگ ڈاٹا تیار کریں گے جس میں فون نمبر اور تصاویر ہوں گے اور پارٹی کے اعلیٰ راہنما اس علاقے کے متعلق خبر لینے کے لئے ان سے ہی رابط کریں گے وہیں دوسری جانب ممتا بنرجی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی کہ بی جے پی کے لئے ایک انچ زمین نہیں چھوڑنا نہیں ہے۔

انہوں پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ اپنے علاقے کو جاننے کے لئے علاقے چائے دکانوں میں بیٹھے لوگوں سے بات کریں اور ان کی ضرورت اور شکایات جاننے کی کوشش کریں اور تمام ایم ایل اے سے کہا کہ آپ لوگوں کو بار بار کولکاتا آنے کی ضرورت نہیں اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details