اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتابنرجی کا انصاف کو یقینی بنانے کا عہد

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر ٹویٹ کیا کہ ' وہ ریاست کے عوام کے لیے انصاف اور بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔'

ممتابنرجی کا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عہد

By

Published : Jul 17, 2019, 10:50 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ ان کی حکومت بہترین حکمرانی اور ہمہ جہت انصاف کی فراہمی کے اپنے عہد پر قائم ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لیے یکساں مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کیا جا ئے گا ۔چھوٹے بڑے، امیر غریب کسی کو بھی انصاف سے محروم نہیں رکھا جا ئے گا۔

بین الاقوامی یوم انصاف کے موقع پر ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 8 برسوں میں ان کی حکومت نے 19 ہیومن رائٹس عدالتیں قائم کی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے جہاں تمام لوگوں کو اپنے اپنے طریقے سے رہنے اور تہوارمانے کی پوری آزادی ہے۔

ہماری کوشش ہو گی کہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details