اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹ منی پر ممتا کی ضلع پریشد کارکنان کو انتباہ - ارکان

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ضلع پریشد کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیراعلیٰ نے ضلع پریشد کے ارکان کو تنازع سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے

راجیو کمارکی گرفتاری پر ایک ہفتے کیلئے روک

By

Published : Jul 22, 2019, 7:27 PM IST


انہوں نے ضلع پریشد ارکان کو کٹ منی کے سلسلے میں خبر دار کیا اور پوجا کمیٹی سے ٹیکس لینے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درگا پوجا تجارت کرنے کی کوئی چیز نہیں ہے۔

راجیو کمارکی گرفتاری پر ایک ہفتے کیلئے روک

ریاستی وزیر ممتابنر جی نے آج ریاست کے سکریٹریٹ نبنو میں ضلع پرشید کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کی ۔جہاں انہوں نے تمام اضلاع کے سبھاد پتی اور پنچایت ارکان سے پنچایتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔اس کے علاوہ پلوں تعمیرات پنچایت ارکان کا بھتہ میں اضافہ پوجا کمیٹیوں کے محصولات اور پوجا کے متعلق سماجی روایت کے متعلق پوچھ تاچھ کی۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کی زمینی سطح ہر کس طرح بہتری آئے گی۔ اس سلسلے میں ضلع پریشد کے ارکان کے ساتھ میٹنگ بلائی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں چیف سکریٹری نے بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ مختلف پنچایتی علاقوں میں کٹ منی کے سلسلے میں سیاست گرم ہے اور اس سلسلے میں ضلع پریشد کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے برہمی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

ممتابنرجی نے واضح کر دیا کہ پنچایتی علاقے میں نئے پلوں کی تعمیر پی ڈبلو ڈی کرے گی۔ تمام ضلع پریشد کے ارکان عوام کو ہفتے دو گھنٹے وقت دیں گے۔ پوجا کمیٹی کو کسی طرح کی ٹیکس کی رعایت کیوں نہی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پوجا روپے کمانے کی چیز نہیں ہے۔ حکومت پوجا کو ایک سماجی ذمہ داری سمجھتی ہے۔پوجا کمیٹیوں سے ٹیکس لینا صحیح نہیں ہے۔ پوجا بہت سے لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details