مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے راناگھاٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ایک آدمی کسی کو بھی دستاوزیزات نہیں دکھائے گا۔
انہوں نے کہاکہ میں جب تک زندہ ہو ں اس وقت مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی نافذ کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں جب شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی نافذ کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے تو کسی کوکیوں دستازیزات دکھایا جائے گا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ نہ صرف ندیا ضلع کے لوگوں کو بلکہ پوری ریاست کے تمام اضلاع میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور پین کارڈ کسی دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رہنماؤں کے کہنے پر بھارتی شہری اپنے دستاویزات دکھانے کے لئے دیر رات سے قطار میں کھڑیں ہوں گے۔ کسی کو کچھ بھی دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارت میں رہنے والا ہر آدمی بھارتی ہے کسیم اپنی شہریت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر کوئی سوال کرنے کے لئے آتا ہے سب سے پہلے اس سے اس کی شہریت اور شناخت کے بارے میں سوال کریں ْ