اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکز کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں'

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزراء اور سرکاری افسران کو ترقیاتی کاموں میں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی ۔

By

Published : Aug 21, 2019, 8:08 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:46 PM IST

'مرکز کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں'

مرکزی حکومت اور ممتا حکومت کے درمیان جاری کشمکش کے دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی وزراء اور افسران سے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ترقیاتی کاموں میں سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ہر ایک کو اپنا کام کرتے رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال حکومت اور مرکزی حکومت دونوں ایک دوسرے کے خلاف عدم تعاون کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ ممتا حکومت مرکزی حکومت کے اسکیموں کو نافذ نہیں کرکے ریاست کو ترقی سے محروم کررکھا ہے۔

وہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مسلسل مرکز پر ریاستی حکومت کو نظر انداز کرنے اور عدم تعاون کا الزام عائد کرتی رہیں۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ آئیڈیولوجی کے اعتبار سے ہم بی جے پی کے خلاف ہیں،بہت سارے کاموں میں مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی ہم مخالفت کرتے ہیں اور یہ جاری رہے گا۔

مگر ملک و ریاست کی ترقی میں کسی قسم کی عصبیت اور اختلافات آڑے نہیں آنا چاہیے اورمرکز و ریاست دونوں کو مل کر کام کرنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ممبران اسمبلی سے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے ساتھ عوام کے ساتھ روابط میں اضافہ کریں،انہوں نے قانون سازوں سے کہا ہے کہ حکومت کے پروجیکٹ سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details