وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں عوام کی خدمت کے لیے سیاست کر تی ہوں۔مجھے اقتدار سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ میں اگر قتدار کی بھوکی رہتی تو مرکز ی حکومت کے قریب رہتی۔
ممتا بنرجی کاکہنا ہے کہ انہیں مرکزی وزیر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں عام لوگوں کے لیے ترنمول کانگریس کی بنیاد رکھی تھی ۔ میں جب تک بنگال میں رہوں گی اس وقت ماں ماٹی مانش کے لیے کام کروں گی۔
انہوں نے کہاکہ 2011 میں ریاست میں ترنمول کانگریس کی حکومت بننے کے بعد سب سے اب تک میں نے کیا کیا ہے اس کے تمام حساب کتاب میرے پاس ہے۔
پینٹنگ تنازع پر اپوزیشن پارٹیوں کو گھیرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ میں نے پینٹنگ بنائی تھی۔نمائش کے دوران اگر کوئی منہ مانگی رقم دے کر پینٹنگ خرید تا ہے تو اس میں میری غلطی کیا ہے۔