مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کشمیر میں بنگال کے مزدوروں کی موت پر وزیرداخلہ امت شاہ پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے لوگ آج خاموش کیوں ہیں؟
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر جی نے کشمیر میں دہشت گردوں کے حملے میں بنگال کے پانچ مزدوروں کی موت پروزیرداخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بنگال کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ہلاک ہونے والے بنگال کے پانچ مزدور کام کرنے کے لیے وہاں گیے تھے۔ انہیں کیوں مارا گیا اس کا جواب وزیرداخلہ کے پاس نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ امت شاہ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ سیاست کے نام پر لوگوں کو ڈرا دیتے ہیں۔لوگوں ڈرانے اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ خاموش ہیں۔