اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سڑک حادثات میں نمایاں کمی'

مغر بی بنگال میں سیف ڈرائیو سیولایف پروگرام کے تحت ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلے مغر بنگال میں سڑک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیراعلیٰ مغر بی بنگال نے کولکاتا پولیس کے کارناموں کو سراہا ہے۔

'سڑک حادثات میں نمایاں کمی'

By

Published : Jul 8, 2019, 5:04 PM IST


سیف ڈرائیور سیو لایف سے متعلق پروگرام کے دوران مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنر جی نے کہاکہ ریاست میں سڑک حادثات میں نمایاں کمی آ ئی ہے۔لوگوں کی مشکلات میں کمی ہوئی ہے۔

'سڑک حادثات میں نمایاں کمی'

انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں سیف ڈرائیو سیو لایف کے پروگرام کاانعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس میں مغر بنگال نمایاں کامیابی حاصل کی ۔دیگر ریاستوں کے مقابلے بنگال میں سڑک حادثات میں کمی آ ئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیف ڈرائیو سیو لایف پروگرام کے تحت 2016 کے مقابلے 2018 میں 35 فیصد سڑک حادثات میں کمی آ ئی ہے۔ کولکاتا پولیس کا اس میں نمایاں رول رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق سیف ڈرائیو سیو لایف پروگرام کے تحت حادثات میں مرنےو الوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آ ئی ہے۔2016 میں سڑک حادثات میں کل 407 لوگوں کی موت ہو ئیں تھیں جبکہ 2018 میں کل 294 لوگوں کی موت ہو ئی۔گزشتہ تین چار برسوں کے دوران حادثات میں مرنے والوں کی تعداد میں 27 فیصد کمی آ ئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کولکاتا پولیس سیف ڈرائیو اور سیو لایف پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ کام کے دوران پولیس بھی غلطی ہوتی ہے۔ لیکن پولیس دن رات، دھوپ، بارش اور سردی میں بغیر آرام کیے کام کر تی ہے۔

ممتابنر جی کے مطابق مغر بی بنگال میں پولیس انتظامیہ بالکل آزاد ہے ۔ دوسری ریاستوں میں پولیس لوگوں بلاوجہ پریشان کر تی ہیں لیکن بنگال میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کولکاتا پولیس اورمغر بی بنگال پولیس بے قصوروار لوگوں کو کبھی پریشان نہیں کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی نہیں کریں گی۔ پولیس آئین کے مطابق کام کر ے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details