اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پوجا ٹیکس نہ وصول کرنے کی اپیل' - وجا ٹیکس

وزیر اعلی ممتا بنرجی نےسینٹرل ڈائرکٹ ٹیکس بورڈ (سی بی ڈی ٹی) سے درگا پوجا کمیٹیوں یا دیگر تہوار پر ٹیکس نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔

'پوجا ٹیکس نہ وصولنے کی اپیل'

By

Published : Aug 14, 2019, 8:36 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:53 AM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ سی بی ڈی ٹی نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں پوجا ٹیکس کے لئے پوجاکمیٹیوں کو دیئے جانے والے نوٹس کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ سی بی ڈی ٹی نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں پوجا کمیٹیوں کو پوجا ٹیکس کے لئے نوٹس دیئے جانے کے سلسلہ میں واضح کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اس پریس ریلیز کو آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گی کہ نام نہاد پریس ریلیز کے نام پر کچھ دعوے کئے گئے ہیں، جس سے از خود ثابت ہوتا ہے کہ وہ حقیقت میں غلط ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے ثقافت اور ہمارے درگاپوجا پر بھی حملہ ہے۔مجھے نہیں پتہ ہے کہ یہ جان بوجھ کر یا نادانستہ طور پر کیا جا رہا ہے۔

لیکن یہ یقینی طور پر غلط ہے۔ خاص طور پر اسلئے جب سبھی مذاہب، ذات یا فرقے کے لوگ اس پوجا میں تعاون کرتے ہیں

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details