ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مورتی وسرجن کے دوران ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے پانچ افراد کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی حکومت کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ اس کے بعد ہی کشتی سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو مالی تعاون دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو جلد سے جلد اعلان کردہ رقم سونپ دی جائیں گئی۔ مرشدآباد کے ضلع بیل ڈانگہ میں مورتی وسرجن کے موقع پر ندی میں کشتی پلٹنے کے واقعے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔