اقوام متحدہ کی اس سال نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی دن پر تھیم ٹرانسفورمنگ ایجوکیشن تھی۔
یہ تھیم ان لوگوں کے لیے منسوب کی گئی جو تعلیم میں مثبت تبدیلی اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔
مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے نوجوانوں کی تبدیلی کی صلاحیت کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے۔
ریاستی حکومت نے نوجوانوں کو سیکھنے اور خود کو تعلیم یافتہ بنانے کے مواقع دینے پر زیادہ سے زیادہ زور دیا ہے۔
حکومت نے رسمی یا پیشہ ورانہ تعلیم کے ذریعہ نوجوانوں کو نوکریاں یا اپنے کاروبار کھڑے کرنے کے موقع دینے پر بہت کام کیا ہے۔