اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈھائی مہینے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ میں فزیکل سماعت - resume

کلکتہ ہائی کورٹ نے ڈھائی مہینے بعد اپنا دروازہ فیزیکل سماعت کیلئے کھول دیا ہے۔

ڈھائی مہینے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ میں فزیکل سماعت
ڈھائی مہینے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ میں فزیکل سماعت

By

Published : Jun 11, 2020, 10:28 PM IST

چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن اور دیگر بنچ نے آج معاملے کی سماعت کی۔تاہم محدود تعداد میں وکلا موجود تھے۔زیادہ تر وکلاء فیزیکل سماعت سے دوری بنائے رکھا۔

ڈھائی مہینے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ میں فزیکل سماعت

کلکتہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایش نے ابھی عدالت میں فیزیکل سماعت سے دوری بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مہاماری کے اس دور میں عدالت میں بھیڑ بھاڑ جمع ہونے سے بیماری پھیلنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

تاہم عدالت میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں۔گیٹ پر عدالت کے عملہ سے لے کر وکلا اور دیگر وزیٹر کے بخار کی جانچ کی جارہی ہے۔گزشتہ ڈھائی مہینے سے صرف ضروری معاملات کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

مگر بدھ سے عدالت میں باضابطہ سماعت کرنے کا اغاز کیا مگر بار ایسوسی ایشن نے فزیکل پیشی سے انکا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔زیادہ تر وکلا عدالت میں آنے سے خوفزدہ ہیں۔اس وقت 80فیصد وکلا سخت مشکلات کے دور سے گزررہے ہیں۔

5جون کو عدالت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن میں کہا گیاہے کلکتہ ہائی کورٹ میں فیزیکل سماعت چھوٹے پیمانے پر شروع کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details