اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال :ضمنی انتخابات کے دوران کشیدگی، کانگریسی رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج میں ضمنی الیکشن کے لئے جاری ووٹنگ کے دوران حکمراں جماعت ترنمول اور اپوزیشن جماعت کے حامیوں کی درمیان تصادم ہوا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا ہے اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے دوران کشیدگی
ضمنی انتخابات کے دوران کشیدگی

By

Published : Sep 30, 2021, 1:13 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور میں ووٹنگ کے دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر سامنے آئی ہے۔

اسی درمیان مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج میں ضمنی الیکشن کے لئے جاری ووٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس کے امیدوار امرالاسلام کے 'دوارے سرکار' کے نام پر ووٹرز کو راغب کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔اپوزیشن جماعت کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے امیدوار امرالاسلام نقلی ای وی ایم مشین (dummy EVM ) دکھا کر لوگوں کو ترنمول کانگریس کو ووٹ دینے کی بات کر رہے ہیں۔

کانگریس، سی پی آئی ایم اور بی جے پی کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے امیدوار کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس سے شکایت بھی کی۔ جس کے بعد سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ وہیں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات: مغربی بنگال میں تین اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری



دوسری طرف کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمن پر ترنمول کانگریس کے رہنما کے مکان پر حملہ کروانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما نے کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کانگریسی امیدوار زاہد الرحمن کو پولنگ بوتھوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details