اردو

urdu

By

Published : Jan 28, 2021, 10:26 AM IST

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بس مالکان کا تین روزہ بس ہڑتال واپس لینے کا اعلان

چیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد بس مالکان نے تین روزہ بس ہڑتال واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو بڑی راحت ملی ہے۔

مغربی بنگال: بس مالکان کا تین روزہ بس ہڑتال واپس لینے کا اعلان
مغربی بنگال: بس مالکان کا تین روزہ بس ہڑتال واپس لینے کا اعلان

مغربی بنگال کے چیف سکریٹری الاپن بنرجی اور چھ مختلف بس اور منی بس تنظیموں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کامیاب رہی۔چیف سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کے بعد بس مالکان نے تین روزہ بس ہڑتال کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا.

چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس مالکان کے ساتھ میٹنگ کامیاب رہی اور بس مالکان نے کل سے ہونے والی ہڑتال کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال یا احتجاج مسئلے کا حل نہیں ہے، بات چیت کے ذریعہ پیچیدہ سے پیچیدہ مسئلہ حل کرلیا جاتا ہے اور ہم نے بالکل ایسا ہی کیا۔

چیف سکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ بس مالکان کے مطالبات کو لے کر دوبارہ میٹنگ ہوگی اور اس کے ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

دوسری طرف بس مالکان کا کہنا ہے کہ چیف سکریٹری کے ساتھ میٹنگ مثبت رہی۔ ہڑتال واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

واضح رہے کہ لاک ڈاون کے بعد سے بس اور منی بس کے مالکان کرائے میں اضافہ کے لئے ریاستی حکومت پر مسلسل دباؤ بنائے ہوئے تھے۔بس مالکان نے 28 جنوری سے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا، لیکن چیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی کامیاب میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details