مغربی بنگال کے سیالدہ ریلوے اسٹیشن کے ساؤتھ سیکشن میں لوکل ٹرین کے انجن سے دھواں نکلنے کے بعد افرا تفری مچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق 8بجکر 20منٹ پرسیالدہ سے سونار پور کیلئے لوکل ٹرین روانہ ہوئی تو ا س کے انجن سے دھواں نکلنے لگا۔اس کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی۔
پارک سرکس اسٹیشن پر ٹرین پہنچتے ہی لوگ ٹرین سے کود کر جانے بچانے کی کوشش۔تاہم اس کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔صبح کے وقت ٹرین کافی بھیڑ ہوتی ہے۔
کچھ ہی دیر میں ٹرین کو فوراً خالی کرائی گئی اور اس کی جانکاری ریلوے کے اعلیٰ حکام کو دی گئی۔
تقریباً 22منٹ تک ٹرین یونہی پارک سرکس اسٹیشن میں رکی رہی اور اس کے بعد خالی ٹرین کو بالی گنج اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں پر اسے 4نمبر پلیٹ فارم پر لے جاکر ٹرین کی جانچ کی گئی۔