اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بی جے پی کارکنوں کی ترنمول کانگریس میں شمولیت

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ کے پنچایت بلاک دو میں سینکڑوں سیاسی کارکنان، بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

West Bengal: BJP workers join Trinamool Congress
مغربی بنگال: بی جے پی کارکنوں کی ترنمول کانگریس میں شمولیت

By

Published : Feb 3, 2021, 9:49 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں بھانگوڑ پنچایت کے بلاک 2 میں عرب الاسلام کی موجودگی میں سینکڑوں بی جے پی کارکنان نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما عرب الاسلام نے بی جے پی کو چھوڑ کر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سینکڑوں کارکنوں کو پارٹی کا جھنڈا دیا۔ اس موقع پر عرب الاسلام نے کہا کہ جنوبی 24 پرگنہ میں بی جے پی کمزور ہے اور اسے قدم جمانے کا کبھی موقع نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ گمراہ ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے وہ آج ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوگئے۔ عرب الاسلام کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ مسلم اکثریتی ضلع ہے، یہاں 78 فیصد مسلمان رہتے ہیں اور ان کی حمایت حکمراں جماعت کو حاصل ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے ضلع میں کئی ترقیاتی کام کئے ہیں اور اس علاقے پر ترنمول کانگریس کو مضبوط موقف حاصل ہے۔

دوسری جانب بی جے پی کے ضلع صدر سجیو پال کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما عرب الاسلام کو بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے دفتر کے سامنے جلسہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسی سرکاری دفتر کے احاطے میں سیاسی جلسہ انتخابی اصولوں کے مغائر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details