اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیالدہ اسٹیشن کا نام بدلنے کا مطالبہ

بردوان ضلع کے بعد اب سیالدہ اسٹیشن کا نام بدلنے کا مطالبہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی کی ایک ذیلی تنظیم ہند سنہتی نے اس سلسلے میں تحریک شروع کر دی ہے۔ لوگوں سے دستخط حاصل کرکے وزیر اعظم مودی کو خط ارسال کریں گے اور سیالدہ اسٹیشن کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

By

Published : Aug 8, 2019, 10:56 PM IST

سیالدہ اسٹیشن کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی کرنے کا مطالبہ



بی جے پی قیادت والی ریاستوں میں نام بدلنے کا چلن عام ہو چکا ہے ۔ اس سے متاثر ہوکر اب غیر بی جے پی ریاستوں میں مختلف چیزوں کے نام بدلنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ مغربی بنگال میں بھی اب اس طرح کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں ۔

اس سے قبل بھگت سنگھ کے ساتھ بٹکیشور دت کے نام پر بردوان اسٹیشن کا نام رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اب ہندو مہا سبھا کے بانی اور بی جے پی کے نظریہ ساز شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر سیالدہ اسٹیشن کا نام رکھنے کا بی جے پی اور اس کی ذیلی ہندو تنظیموں کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بی جے پی کے ایم پی لاکٹ چٹرجی سیالدہ اسٹیشن کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ہندو سنہتی کے کارکنان نے سیالدہ اسٹیشن کے احاطے میں مہم بھی شروع کر دی ہے اور اس سے متعلق پرچیاں بھی تقسیم کی گئی ہے۔

ہندو سنہتی کی طرف سے آئندہ 14 اگست تک مختلف اسٹیشنوں سے ایک لاکھ لوگوں سے اس کی حمایت میں دستخط کرانا ہے. سیالدہ اسٹیشن کا نام بدلنے کو لیکر سرگرم ہندو سنہتی یہ پیغام وزیراعظم نریندرمودی تک پہنچا چاہتی ہے تو وہیں بردوان اسٹیشن کا نام بدلنے پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی کی نکتہ چینی بھی کی ہے ۔ بی جے پی کے اندر ہی اس سلسلے میں مختلف موقف سامنے آ رہے ہیں جبکہ ترنمول کانگریس نے پہلے ہی کہا تھا کہ بی جے پی نام بدلنے کے نام پر سیاست کر رہی ہے ریاست کی مرضی کے بغیر کسی اسٹیشن کا نام نہیں بدلا جائے گا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details