اردو

urdu

ETV Bharat / state

نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے حامی زخمی

شمالی 24 پر گنہ کے نئی ہٹی تھانہ علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں بی جے پی کے حامی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔

نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے حامی زخمی
نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے حامی زخمی

By

Published : Mar 4, 2020, 9:34 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے نئی ہٹی تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے حامی زخمی

بی جے پی کے رہما نے ترنمول کانگریس کے حامیوں پر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حکمراں جماعت بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کےکہنے پر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اس سے بی جے پی کے حامی خوفزدہ ہیں۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے اندرونی انتشار کے سبب علاقے میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں ترنمول کانگریس کا کوئی رول نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ گروہی تصادم کے دوران بی جے پی کے حامی زخمی ہوا اس کا الزام ترنمول کانگریس پر عائد کیا جا رہا ہے۔ ہمارے حامیوں کو جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے حامی زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات کے دوران بھاٹ پاڑہ اور نئی ہٹی میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تصادم کاسلسلہ تقریباً تین مہینوں تک جاری رہا۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری تصادم میں متعدد افراد کی موت ہو ئی تھی۔ درجنوں گھروں اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details