اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسا تذہ سے ریاستی بی جے پی کے صدر کی ملاقات - اساتذہ

بکاش بھوان کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اسکول کے اساتذہ سے مغر بی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے ملاقات کی۔

اسا تذہ سے ریاستی بی جے پی کے صدر کی ملاقات

By

Published : Jul 20, 2019, 6:46 PM IST

اساتذہ سے ملاقات کے بعد مدنی پور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے ریاستی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ غلط پالیسی کی وجہ سے تعلیمی نظام بدتر ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں ۔ اس پر کسی کو شبہ نہیں ہے ۔ مگر ترنمول کانگریس کی حکومت اساتذہ کے مطالبات کو اہمت نہیں دے رہی ہے۔

رکن پارلیمان کے مطابق حکومت کو اساتذہ کی بات سننی چا ہیے ۔ اگر با ت سن لی جاتی تو آج یہ دن دکھنا نہیں پڑتا ۔ نیل رتن سرکار مڈیکل کالج اینڈ ہستپال میں جونیئر ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتال سے سبق سکھنا چا ہیے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی عدم توجہی کے سبب جونیئر ڈاکٹروں کی طرح اساتذہ کی تحریک خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت اور اساتذہ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

دوسری طرف یونا ئٹیڈ پرایمیری ٹیچرس ایوسی ایشن نے کہاکہ حکومت جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانتی اس وقت تک ہماری بھوک ہڑتال جا ری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details