اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں ریلی

کولکاتا شہر میں ایک طرف ممتا بنرجی کی شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ریلی نکالی گئی تو وہیں شہر کو دوسرے حصے میں بی جے پی نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے حق میں ریلی نکالی ۔ بی جے پی نے الزام لگایا گیاہے کہ پولس نے ان کی ریلی پر حملہ کیا ہے اور ان کے حامیوں پر لاٹھی برسائیں ہیں۔

بی جے پی کی شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں ریلی
بی جے پی کی شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں ریلی

By

Published : Dec 16, 2019, 6:21 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا شہر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لیکر ہنگامہ برپا رہا. ایک طرف اس کی مخالفت میں تو دوسری جانب اسکے حق میں ریلی نکالی گئی۔

بی جے پی کی شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں ریلی

آج جہاں ایک طرف ممتا بنرجی ریڈ روڈ سے ٹھاکر باڑی تک ریلی کی وہیں دوسری جانب بی جے پی نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے حق میں کولکاتا کے گڑیا ہاٹ سے 8 بی جادب پور بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی۔

بی جے پی کے رہنما انوپم ہاجرہ نے پولس پر ریلی کو روکنے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جیسے جیسے دن گزر رہا ہے شہریت ترمیمی قانون کو لیکر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تکرار بڑھتی جا رہی ہے۔

آج بی جے پی نے کولکاتا کے گڑیا ہاٹ سے جادب پور کے 8بی بس اسٹینڈ تک شہریت ترمیمی قانون کے حق میں ریلی نکالی۔ پانچ روز قبل پولس نے بی جے پی کو اس ریلی کی اجازت دی تھی۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت بی جے پی نے گڑیا ہاٹ سے ریلی نکالی۔

شروع میں ریلی پر امن رہا لیکن جیسے جیسے ریلی آگے بڑھتی گئی ریلی کو لیکر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ بی جے پی کی ریلی کو پولس نے گڑیا ہاٹ کے سلیکھا موڑ پر روکنے کی کوشش کی جہاں پولس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ۔

بی جے پی کے رہنما انوپم ہاجرہ کا الزام ہے کہ پولس نے لاٹھی چارج کیا اور پولس کی نکتہ چینی بھی کی ہے۔انوپم ہاجرہ نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون کے مطابق عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے یہ قانون شہریت دینے کے لئے ہے نہ کہ شہریت چھیننے کے لئے ہے ۔

عوام یہی سمجھانے کے لئے ہم نے یہ ریلی نکالی ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے ممتا بنرجی کی سخت لہجے میں نکتہ چینی کی بی جے پی کی ریلی کی وجہ سے جادب پور کے سلیکھا موڑ پر ٹرافک نظام بڑی طرح متاثر ہوا اور بیت سے گاڑیوں کو دیر تک جام میں پھنسے رہنا پڑا جس کے بعد ٹرافک کو معمول پر لانے کے لئے ٹرافک عملہ کی اضافی تعداد کو فورا تعینات کیا گیا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details