اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا میں 29 نومبر کو امت شاہ کی ریلی کی تیاریاں - ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ سے اجازت

ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ سے اجازت ملنے کے بعد دھرم تلہ کے وکٹوریہ ہائوس کے باہر بی جے پی کو جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تیاریاں شروع کردی گئی ہیں Amit Shah Rally In Kolkata On 29th November

کولکاتا میں 29نومبر کو امت شاہ کی کی ریلی کی تیاریاں
کولکاتا میں 29نومبر کو امت شاہ کی کی ریلی کی تیاریاں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 10:38 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ سے اجازت ملنے کے بعد دھرم تلہ کے وکٹوریہ ہائوس کے باہر بی جے پی کو جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔اس جلسے سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خطاب کریں گے۔ شاہ کے دورے کے شیڈول کوفائنل کردیا گیا ہے۔

میٹنگ میں شرکت کے بعد امیت شاہ دوپہر میںہی واپس چلے جائیں گ۔ دورے کے شیڈول کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ29نومبر کو دہلی سے صبح 11 بجے کولکاتہ ہوائی اڈے کے لیے فضائیہ کے خصوصی طیارے میں روانہ ہوں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ تقریباً 1 :15بجے ہوائی اڈے پر پہنچنے والے ہیں۔ پھر وہاں سے تقریباً 1:35بجے ایئر فورس کے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریس کورس گراؤنڈ پہنچیں گے۔ ریس کورس گراؤنڈ پہنچنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ 1.45بجے سڑک کے ذریعے دھرمتلا پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام خوش ہیں کہ مودی حکومت کے محض چند مہینے رہ گئے: ممتا بنرجی

امیت شاہ بی جے پی کی ریلی میں ڈیڑھ گھنٹے موجود رہیں گے اس کے بعد وہ 3.20منٹ پر ریس کورس سے ہیلی کاپٹر سے ائیر پورٹ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ نو بنوذرائع کے مطابق امیت شاہ کا شیڈول فائنل ہوچکا ہے۔بنگال حکومت اس مقام پر بی جے پی کو ریلی کرنے کی جازت دینے کے حق میں نہیں تھی ۔کلکتہ ہائی کورٹ کی یک رکنی بنچ نے بی جے پی کو اس مقام پر ریلی کی اجازت دی تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details