مغربی بنگال کے ضلع پرولیا سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان جیوتی موئے سنگھ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر سخت تنقید کی ۔
بی جے پی رکن پارلیمان نے ممتا کا کم ان جونگ سے موازنہ کیا نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ملک اور ریاست اس وقت کورونا بحران سے دوچار ہے ۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اس وباء سے نمٹنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے اوراس میں کامیا بی بھی مل رہی ہے ۔
رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کو اس بیماری پر قابو پا نے میں کامیابی مل رہی ہے لیکن ریاستی حکومت کو تمام شبعوں میں ناکام ہے ۔
بی جے پی رکن پارلیمان نے ممتا کا کم ان جونگ سے موازنہ کیا ان کاکہنا ہے کہ ریاست میں حالات یہ ہے کہ غریب لوگوں تک راشن پہنچانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ہم شمالی کوریا میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے رویے کو دیکھ کر شمالی کوریا کے حکمراں کم ان جونگ کی یاد آ تی ہے جہاں ایک آدمی بولے گا اور تمام سنیں گے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے درمیان راشن تقسیم کیا گیالیکن مغربی بنگال میں راشن تقسیم کے نام پر جم کر سیاست ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں تک راشن تو پہنچا نہیں لیکن کئی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی مقبولیت میں اضا فہ ہو ا۔اس سے کیا ثابت ہوتا ہے ۔ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے پاس اس کا کوئی جواب ہے ۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان جیوتی موئے سنگھ اور سیاسی رہنما شانتین باسو پریس کانفریس کے دوران ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی ۔