اناؤ عصمت دری کیس کی متاثرہ کی موت پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے تعزیتی بیان پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی پہلے مالدہ عصمت دری کیس کو حل کریں۔تین دن گزر جانے کے بعد بھی ایک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
خیال رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اناؤ عصمت دری کی متاثرہ کی موت ہر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہے۔
ہگلی سے ممبر پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی مالدہ حادثہ پر زبان کیوں نہیں کھول رہی ہیں۔ ریاست کے باہر ہونے والے واقعے پر ترنمول کانگریس کی سربراہ چیختی چلاتی ہیں۔ مگر ریاست کے اندر ایک خاتون کی عصدمت دری کے بعد بہیمانہ قتل ہوجاتا ہے۔اس پروہ خاموش ہیں۔ اس سے زیادہ حیرت کی بات اور کیاہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طریقے کا واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا مگر ممتا بنرجی خاموش رہیں مگر اترپردیش کے واقعے پر ممتا بنرجی بول رہی ہیں۔
خیال رہے کہ مالدہ کے انگلش بازار علاقے سے ایک خاتون کی نصف جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔